چینی اور ویتنامی وزرائے اعظم کی ملاقات ،رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق

0 164

بیجنگ چینی وزیراعظم لی کھی چیانگ نے گزشتہ روز ویتنام کے وزیراعظم نیگو ین ژوان فوک سے ملاقات کی جویہاں بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے۔چینی وزیراعظم لی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے، کیونکہ ویتنام بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں چین کا بہتر اتحادی ہے چین ویتنام کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں توسیع ،توازن اور پائیدار تجارتی ترقی کابھی خواہشمند ہے ویتنام کے وزیراعظم نے کہا کہ ویتنام بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی حکمت عملی کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے، وہ چین کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطح کے اتفاق رائے پر کام کرنا چاہتا ہے، اور جنوبی چینی سمندر کے علاقے طویل المعیاد استحکام کا خواہاں ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.