لاہور، رائے ونڈ تھانے کے ایس ایچ او کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
لاہور : رائے ونڈ تھانے میں تعینات ایس ایچ او انسپکٹر شاہ کا کورونا ٹیست مثبت آ گیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رائے ونڈ انسپکٹر شاہ کا کورونا ٹیسٹ نتائج مثبت آئے ہیں اس سے قبل بھی کورونا کی وجہ سے سیل کیے گئے علاقوں میں تعینات 24 اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔رائے ونڈ کے علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے لا ک ڈاؤن ہے جب کہ لاہورکے 23 علاقے کورونا کی وجہ سے سیل ہیں۔