قلعہ عبداللہ شہر میں پولیس کی گشت کرنے والی گاڑی کو موٹرسائیکل میں نصب بم سے نشانہ بنایا گیا
قلعہ عبداللہ
قلعہ عبداللہ شہر میں پولیس کی گشت کرنے والی گاڑی کو موٹرسائیکل میں نصب بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکار سمیت 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کو 12:30 بجے قلعہ عبداللہ شہر میں گشت پر مامور پولیس کی گاڑی کو روڈ کے کنارے کھڑی موٹرسائیکل بم کے ذریعے سے نشانہ بنایا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار حکمت اللہ موقع پر شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار محمد یوسف
اور 3 دیگر عام شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پولیس کی گاڑی کو 60 فٹ دور دھکیل دیا گیا، اور قریبی دکانوں و عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع ملتے ہی پولیس لیویز اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کیا، مقامی پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہاہے اور فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، یہ علاقے میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے اج سے 2 سال قبل ایک قبائلی رہنماء ولی محمد کو بھی بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
[…] ڈیسک)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت نے سابقہ تمام […]