عمران خان کی رہائی کے لیے کوئٹہ میں بھی دھرنے کا اعلان
کوئٹہ (پ ر) عمران خان کی ریائی کے لیے کوئٹہ میں بھی دھرنے کا اعلان، موسم بہتر ہوتے ہی عمران خان کے شہدائی، حقیقی آزادی کے کارکن دھرنا دیں گے۔ کارکن ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق سینیئر نائب صدر، معروف قبائلی شخصیت ” سید صادق آغا ” نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ صوابی انٹرچینج پر 4 اپریل یعنی عیدالفطر سے قبل کا دھرنا جاری ہے۔جس میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھی شرکت کی۔اور جس میں عمران خان کے پیروکار حقیقی آزادی کے ٹائیگرز ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔اور ٹائیگرز نے وضع اعلان کیا تھا۔ کہ ” عمران خان کی دید ھوگی، تو پھر عید ھوگی” انہوں نے کہا۔ کہ قائد عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن افسوس کہ پارٹی کے اختیار دار عمران خان کی رہائی جو سب سے زیادہ ضروری ہے۔ کو پس پشت ڈال کر فارم 45 اور فارم 47 والے پارلیمنٹ اور مراحات کی تگ و دو میں لگے ہیں۔ اختیار داروں کی جانب سے عمران خان کی قید سے رہائی کے لیے کوئی پالیسی یا حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔ لیکن حقیقی آزادی کے ٹائیگر اپنا مشن انشاللہ کامیابی تک جاری رکھیں گے۔انھوں نے کہا۔کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام سمیت پوری دنیا جانتی ہے۔ کہ عمران خان کو بے گناہ پابند سلاسل کر کے اپنی مرضی و منشاء پر چلانے کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن پاکستان اور عوام کو حقیقی آزادی دلانے کی جدوجہد میں سینکڑوں دنوں سے بے گناہ قید عمران خان نہ پہلے کبھی جھکے ہیں۔ نہ آئندہ جھکیں گے۔ انہوں نے عمران خان کی حقیقی شیدائیوں کو ہدایت کی ہے۔ کہ وہ اخری فتح تک دھرنے کے لیے تیار رہیں۔