ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زیادہ؟ چونکا دینے والا انکشاف

0 46

ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زیادہ؟ چونکا دینے والا انکشاف

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کے بچوں کی تعداد 14 نہیں بلکہ 100 سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ نے پوڈکاسٹ ’’سینیٹی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق مسک کے بچے سو سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔
برونگ نے مزید بتایا کہ اب تک چار خواتین سے مسک کے بچوں کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ پانچویں خاتون کا اضافہ بھی متوقع ہے، خاص طور پر کنزرویٹیو سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے حوالے سے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایلون مسک نے بچوں کی ماؤں سے سخت رازداری کے معاہدے (NDA) کروا رکھے ہیں اور بھاری مالی رقوم ادا کی ہیں۔
پوڈکاسٹ میں سوال اٹھایا گیا کہ ریپبلکن پارٹی جو ’خاندانی اقدار‘ کی علمبردار ہے، ایلون مسک کے طرزِ زندگی پر کیوں خاموش ہے؟
مسک کا کہنا ہے کہ ان کی کثرتِ اولاد کی خواہش انسانیت کو آبادیاتی بحران سے بچانے کی ایک کوشش ہے، نہ کہ روایتی خاندان بنانے کا خواب۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.