تیمور خان خٹک کا احمد خان کاکا آف درگئی کی وفات پر اظہار تعزیت
تیمور خان خٹک کا احمد خان کاکا آف درگئی کی وفات پر اظہار تعزیت
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تیمور خان خٹک نے پارٹی کے دیرینہ مخلص و بزرگ سیاسی کارکن احمد خان کاکا آف درگئی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پارٹی کے ساتھ طویل رفاقت میں گرانقدر خدمات انجام دیں،
اور ان کی یہ خدمات ناقابل فراموش ہیں ،انہوں نے کہا کہ احمد خان کاکا آف درگئی کی وفات سے اے این پی ایک مدبر اور باصلاحیت بزرگ ورکر سے محروم ہو گئی ہے ، انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہے تیمور خان خٹک نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔