لو رالائی ڈپٹی کمشنر لورالائی کاشف نبی بلوچ کی جانب سے افطارپارٹی کا انعقادکیا گیا
لو رالائی ڈپٹی کمشنر لورالائی کاشف نبی بلوچ کی جانب سے افطارپارٹی کا انعقادکیا گیا جس میں کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمدخان بازئی،کمانڈنٹ ایف سی کرنل عامر مختیار ،پاک آرمی لورالائی کے کرنل قبائلی وسیاسی رہنما ،سابق نگراں وفاقی وزیر سردار سکندر جوگیزئی ،سردار عصمت اللہ لونی،سابق ضلعی ناظم حاجی عبدالمنان اتمانخیل،سابق صوبائی مشیر عبیداللہ جان بابت،جمعیت علماء اسلام لورالائی کے ضلعی امیر مولانا فیض اللہ،اے این پی کے بسم اللہ جان لونی ،عطاء اللہ کاکڑ،انجمن تاجران کے نمائندے اور تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی ،ڈپٹی کمشنر کاشف نبی بلوچ ،اور سردار سکندر خان جوگیزئی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی ایک پرامن شہر ہے اور یہاں کے لوگ سنجیدہ ہیں اور لورالائی کا امن وامان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ،ہم سب نے ہی ملکر امن وامان کو خراب کرنے والے دشمن عناصر کی سازش کو ناکام بنانا ہے اوریہ تب ہی ممکن ہے جب ضلعی انتظامیہ ،ایف سی ،قبائلی اور سیاسی پارٹیاں ایک پیج پر ہوں ،عید کے موقع پر سیکورٹی کا سخت پلان ترتیب دیا جائے گا۔ماہ رمضان میں ناجائزمنافع خوروں کے خلاف شکایت ہونے پر فوری ایکشن لیا جائے گا ،ماہ رمضان رحمتوں ،برکتوں اور مغفرت کا مقدس مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں امت محمدی کو روزے رکھنا اور عبادات کا حکم دیتا ہے ،رمضان ہمیں ایثار اور بھائی چارے کا حکم دیتا ہے رمضان کے برکت مہینے میں ہمیں غریب ونادار افراد کو فطرانہ اورزکواۃ دے کر اسلامی فریضہ ادا کرنا ہے 27رمضان رمضان المبارک کو آزاد ہونے والا یہ ملک پاکستان کی حفاظت اللہ تعالیٰ کر رہاہے اور یہ ملک تا قیامت قائم ودائم رہے گا،اس کی تعمیر وترقی کیلئے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔