چینی نائب صدر اہل چین کی طرف سے محبتوں کے سندیسے لائے ہیں، عثمان بزدار
لاہور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چین کے نائب صدر وانگ کشان اہل چین کی طرف سے محبتوں کے سندیسے لائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چین کے نائب صدر کی پاکستان آمد باعث فخروانبساط ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وانگ کشان اہل چین کی طرف سے محبتوں کے سندیسے لائے ہیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کا افتتاح خوش آئند امر ہے، سمجھوتوں اور یاد داشتوں پر دستخط نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔