شکاگو میں چینی جشن موسیقی 22ستمبر کو شروع ہوگا
شکاگوچینی جشن موسیقی شکاگو میں 22ستمبر سے منعقد ہوگا۔اس میلے کا مقصد چینی امریکہ دوستی کو نمایاں کرنا ہے،اس پروگرام میں چین اور امریکہ کے ایک ہزار سے زیادہ فنکارشرکت کریںگے،جن میں چین کے روایتی فنکار بھی شامل ہونگے،جو 110سالہ قدیم شکاگو سیمفونی سنٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے،اس جشن موسیقی کا بنیادی خیال ایک دوسرے کو سمجھنا ،رابطہ کرنا اور دوستی کو فروغ دینا ہے۔یہ پروگرام چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیاجائیگا۔چینی فنکاروں کیلئے یہ تیسرا موقع ہے شکاگو میں جشن موسیقی کا انعقاد کررہے ہیں۔