معروف گلوکاروں کا خصوصی گانا’’پاکستانی نہ ہارے نہ ہاریں گے‘‘ ریلیز
کراچی : کرونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں شوبزبرادری بھی عوام میں آگہی پھیلانے کیلئے بھرپورکردارادا کررہی ہے۔ تازہ ترین کارش میوزک انڈسٹری کی ہے جس کے تحت معروف گلوکاروں نے عوام کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے خصوصی گانا ریلیز کیا ہے۔ حکومت پاکستان کے تعاون سے بنائے جانے والے اس گانے میں علی ظفر، حدیقہ کیانی، ساحر علی بگا، عاصم اظہر، نبیل شوکت اور شفقت امانت علی نے اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے۔علی ظفرنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ اگر اس وائرس کیخلاف جنگ جیتنی ہے تو سنجیدگی اپناتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔گانے کی ویڈیو 46 سیکنڈز پر مشتمل ہے۔ویڈیووزارت اطلاعات ونشریات کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر بھی شیئرکی گئی اور قومی فنکاروں کی جانب سے عزم اور ولولے سے بھرپور اس گانے کو سراہا گیا۔
[…] (ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم […]
[…] ویب ڈیسک)اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی ڈرامہ نگار اسما ءنبیل کے لکھے گئے آخری ڈرامے ”پنجرہ […]