کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی وخو شحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، نعیم خان بازئی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی مشیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی وخو شحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہونگے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر اور رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے کردئیے گئے ہیں جن کی تکمیل سے علاقے میں خو شحالی آئے گی اور عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہونگے اور حلقہ میں ترقی کے ایک نئے دور آغا ز ہوگا انہوں نے کہا کہ کچلاک میں عوام کی سہو لیات کے مسائل فوری طور حل کرنے کیلئے میو نسپل کمیٹی کی فا ئر بر گیڈ کا قیام مشینری کی فراہمی اور سٹاف کی تعیناتی کیلئے 19کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کردئیے ہیں تاکہ عوام کے مسائل اور صفائی کامسئلہ جلد حل ہوسکے میو نسپل کمیٹی کچلاک کسی کا محتاج نہ ہو۔اور تمام وسائل دستیاب ہوں انہوں نے کہا کہ حلقہ میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کردیا ہے اب عوام کو گھر گھر پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا ہے کہ کچلاک، نو حصار بلیلی،اغبرگ سمیت چھ علاقوں کیلئے صرف ایک فیڈر سے بجلی فراہم کی جاتی تھی جس کے باعث اکثر بجلی کی کمی اور لو ڈشیڈ نگ کامسئلہ عوام کو درپیش تھا مگر وایڈ احکام سے گز شتہ روز میٹنگ کے بعد واپڈا حکام کے تعاون سے نوحصار و اغبرگ کیلئے الگ سے فیڈر کے قیام سے بجلی کا مسئلہ حل کر دیا ہے مختلف علاقوں میں ٹرانسفار مرز کی عدم تنصیب سے عوام سخت پر یشا ن تھے مگر اب نئی اسکیمات کے تحت درجنوں ٹر انسفار مرز اور بجلی کے کمھبوں کی فراہمی کیلئے پانچ سو ملین روپے جاری کردئیے ہیں۔ جن کی دستیابی کے بعد بجلی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا انہوں کہا ہے کہ کلی ملازئی کچلاک کے عوام کو پینے کے پانی مزید فراہمی کیلئے کلی مو قی سے کلی ملازئی تک پائپ لائن بچھانے کاکام آخری مراحل میں ہے جس کی تکمیل سے علاقہ کے عوام کے پینے کا پانی مل سکے گا اور پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ قوم اور مذہب کے مقد س نام پر ماضی میں عوام کو دھوکہ دیا گیا اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود عوام پسماند گی اور مشکلات سے دوچار ہیں ووٹ لینے کے بعد پانچ سال تک نمائندوں نے کبھی عوام سے ملاناتک گوارہ نہیں کیا صرف چند مخصوص من پسندوں کو نو ازہ گیا عوام کے مسائل پر چشم پوشی اختتار کی گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کا سفر جاری ہے جو صوبے کے پسماند ہ علا قوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں عوام دوست ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
[…] عوام کی خدمت بلا رنگ و نسل ہمارا نصب العین ہے ،نعیم بازئی […]