یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ ساز دن ہے، محترمہ بشریٰ رند

1 255

کوئٹہ(خ ن)مئی۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود محترمہ بشریٰ رند نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ ساز دن ہے۔28 مئی 1998ء کا دن ملکی سلامتی‘ دفاع اور قومی وقارو افتخار کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستانی قوم بلکہ پوری ملت اسلامیہ کیلئے فخر کا باعث ہے۔ یوم تکبیر کا پیغام یہی ہے کہ ہم ملکی دفاع‘ ترقی اور خوشحالی کیلئے یکسو ہو جائیں اور کسی کو بھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ یہ دن ہماری قومی زندگی کا اہم سنگ میل ہے کیونکہ اس دن پاکستان عسکری لحاظ سے ناقابل تسخیراور بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔ یوم تکبیر پاکستانی قوم کیلئے یومِ فخر ہے کیونکہ اس دن ہم نے دنیا کو باور کرا دیا تھا کہ ہم ایک غیرت مند قوم ہیں جو باعزت طریقے سے سراٹھا کر زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنا خون جگر دیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاک فوج ، پولیس ، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور عام شہریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کے موقع پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کر نا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت ، خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور پاک وطن کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی بہادیں گے۔ ہمیں آج اس عزم کا بھی اعادہ کر ناہے کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو کال کی تحقیقات، درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.