
ہم ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی انتھک محنت سے پاکستان ناقابل تسخیر بنا ، ضیاء لانگو
کوئٹہ۔ (خ ن) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستانی قوم بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے لئے فخر کا باعث ہے
اس دن پاکستان عسکری لحاظ سے ناقابل تسخیر بنا اور بھارت کا غرور خاک میں مل گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی انتھک محنت سے پاکستان ناقابل تسخیر بنا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننے سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے تمام منازل طے کررہا ہے پاکستان کا ایٹمی پروگرام مضبوط ملکی دفاع کی علامت ہے اور ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج پہ فخر ہے۔