عمران خان عوامی نہیں ہوائی لیڈر تھا،حافظ حمداللہ
کوئٹہ (پ ر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علمائ اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان عوامی نہیں ہوائی لیڈر تھا انہیں مقبولیت دینے والے آج قبولیت کے لیے تیار نہیں پی ٹی آئی کے غبارے میں جنہوں نے ہوا بھری تھی وہی آج ہوا نکال رہے ہیں 9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا مذاکرات کی بجائے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمائ اسلام ضلع ایبٹ آباد کے زیراہتمام منعقدہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمائ اسلام ضلع ایبٹ آباد کے ضلعی امیر مولانا انیس الرحمن جنرل سکریٹری مولانا غلام مجتبی اور جمعیت علماءاسلام کے دیگر رہنماو¿ں و مقامی علمائ کرام نے خطاب کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں انتقامی سیاست کی ہر حد پار کی ناجائز مقدمات میں سیاسی حریفوں کو پابند سلاسل رکھ کر اذیتیں دی گئی پی ڈی ایم حکومت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی انہوں نے کہا کہ انتقامی عمل کرتے تو آج عمران خان کا انجام مختلف ہوتا یہ شخص قومی وحدت اور ریاستی امن کے لئے زہر قاتل بن چکا ہے ان سے نمٹنا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ایک منظم منصوبہ بندی اور پلان کے تحت قومی وعسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا
[…] لیڈر ملک کو آگے لے جائے بعض قوتیں اسے پیچھے کھینچتی ہیں، […]