ایچ ای ڈی کے پی کیلئے انیلا محفوظ دورانی کی خدمات قابل تعریف ہے،علاقہ عمائدین
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کیلئے سیکرٹری انیلا محفوظ دورانی کی خدمات قابل تعریف ہے انیلا محفوظ دورانی کی تعیناتی سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے انکی محنت اور کوشش کی بدولت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بہت تبدیلی ائی ہے انہوں نے ہمیشہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ ملازمین کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جو بہترین اقدام ہے علاقہ عمائدین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سیکرٹری انیلا محفوظ دورانی جیسی قابل اور مخلص خواتین ملک و قوم کا فخر اور اثاثہ ہے ایسے قابل خواتین کو ہر شعبے میں اگے لانے کی ضرورت ہے تا کہ ہر شعبہ ترقی کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ انیلا محفوظ دورانی کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کیلئے بہترین اقدامات پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔