عمران خان کے حوالے سے شرجیل میمن نے حیران کن بات کہہ دی
عمران خان کے حوالے سے شرجیل میمن نے حیران کن بات کہہ دی
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جیل میں بند شخص پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جیل میں قید شخص انٹرویو دے رہا ہے، پارٹی ٹکٹ دے رہا ہے، جیل میں بیٹھے شخص کے انٹرویوز بھی جاری ہیں اور آرٹیکلز بھی شائع ہو رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ یہ شخص جیل میں بیٹھ کر حکومت بھی بنا رہا ہے، سارے کام کر رہا ہے، غلط ویڈیوز چلا کر ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 1971 کے سانحہ میں پاکستان تقسیم ہوا، یہ شخص اس پر بھی سیاست کر رہا ہے، اس شخص نے پولیس، ججز اور اداروں کو دھمکیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ جب یہ شخص اقتدار میں تھا تو اس نے ایسے کام کیوں نہیں کیے جو آج کر رہے ہیں، بھارت میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کے بانی فوج اور ملک کو تقسیم کر رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی بتا رہے ہیں کہ کتنے بھارتی اسے فنڈز دیتے تھے، اب تک بانی پی ٹی آئی کے خلاف کئی مقدمات درج نہیں ہوئے، اس شخص نے اربوں روپے معاف کر دیے۔