حسن علی کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوگئی

0 144

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کرکٹرحسن علی کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی ہے۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد حسن علی قومی کرکٹ ٹیم کے وہ واحد کرکٹر بن گئے ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 20 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکائونٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے ت

و اْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں ،اْن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 17 اعشاریہ 7 ملین لائکس آچکے ہیں۔اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ سے صرف 10 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اْن کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حسن علی نے اپنے مداحوں سے اْنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرنے

کی اپیل بھی کی تھی۔اْس وقت حسن علی کے ٹک ٹاک پر ایک اعشاریہ 8 ملین یعنی 18 لاکھ فالوورز تھے۔یاد رہے کہ حسن علی نے سال 2018 میں ٹک ٹاک جوائن کی تھی اور اْنہوں نے پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی جس پر 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.