نورالحق بلوچ کا وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی کے ساتھ ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
کوٸٹہ :ملاقات میں انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوئٹہ کو ایچ ایس اے اسلام آباد کے ساتھ منسلک کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
کوٸٹہ :وائس چانسلر ایچ ایس اے اسلام آباد ڈاکٹر شہزاد علی نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان کو مکمل سپورٹ کرے گے اور ایچ ایس اے اسلام آباد بلوچستان کے 200 ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈکس کو آئی سی یو کے لیے ٹریننگ دے گا ۔
کوٸٹہ: ایچ ایس اے اسلام آباد بلوچستان کے ڈاکٹرز کو ڈپلومہ اور ہسپتال مینجمنٹ کورس کرانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ تاکہ ہسپتالوں میں تعینات کا ایم ایسز ہسپتال چلانے کے امور میں تربیتیاافتہ اور ماہر ھوسکے۔
کوٸٹہ :ڈویژن کی سطح پر بلوچستان میں ڈاکٹرز کو پبلک ہیلتھ کی تعلیم دی جائے گی۔
وائس چانسلر نے سیکرٹری بلوچستان کو ہیلتھ انشورنس پروگرام لانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
کوٸٹہ : آئی پی ایچ کوئٹہ کی مکمل فعالی پر ایچ ایس اے مکمل تعاون کرے گا اور بلوچستان میں پبلک ہیلتھ پر دیگر پروگرام بھی ایچ ایس کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔
کوٸٹہ:وائس چانسلر نے بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کو ملک بھر کے لئیے مثالی پروگرام قرار دیا۔
کوٸٹہ:وائس چانسلر ایچ ایس اے اسلام آباد ڈاکٹر شہزاد علی نےسیکرٹری اسپیشلائزڈ ہلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بلوچستان نورالحق بلوچ کا بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 8ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کو انقلابی اقدام قرار دیا۔