کسی کو امن وامان میں خلل ڈالنے اور قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائےگی،بشریٰ رند
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کو مزید بہتر بنانے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے کسی کو امن وامان میں خلل ڈالنے اور قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں مجموعی طور
پر امن وامان کی صورتحال بہتر ہے تاہم اسے مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اُٹھا ئے جارہے ہیں صوبے کی ترقی وخوشحالی اور سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری محفوظ بنانے کیلئے امن وامان کاقیام شرط ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی تعمیر وترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے کسی کوبھی صوبے کی ترقی کی راہ میں رکاﺅٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔