کسی کو بھی اپنے نرخوں پر اشیاءخوردونوش فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،جاراللہ کاکڑ

0 304

ژوب( ویب ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنرژوب جاراللہ کاکڑ کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقدہوااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرجاراللہ کاکڑ نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر اشیاءخوردونوش کی فراہمی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور کسی کو بھی اپنے نرخوں پر اشیاءخوردونوش فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی پرزور دیا کہ وہ بلا دباﺅ معائنہ جات کے دائرہ کار کو بڑھائیں اور عادی

 

ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو بھاری جرمانہ کریں۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی اور تاجروں کے وفد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنرجاراللہ کاکڑنے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران سے کہا کہ وہ منڈی اور دکانوں میں اشیاءخوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین سے ایک ہی نرخ وصول کیے جائیں،انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں پر نمایاں قیمت کی نمائش کریں اور اشیاءخوردونوش کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کیاکریں،اگر کوئی دکاندار پرائس کنٹرول کمیٹی کی دی گئی قیمت کے علاوہ مصنوعات فروخت

 

کرتے ہوئے پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کہ جیل بھجوایا جائے گا،انہوں نے مذید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے منڈیوں سے مارکیٹ تک سستی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.