
اسٹیٹ بینک سمیت چار بینکوں نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل “38” کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قانوں کی دھجیاں اڑائی ہیں جو کسی بھی صورت جائز نہیں،ہدایت اللہ پیرزادہ
کوئٹہ (پ ر)
جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر جناب ہدایت اللہ ہیرزادہ، جنرل سیکٹری آصف ا للہ مروت اور ناظم اطلاعات عبید الرحمن قمر نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سود کی لت میں ملوث دولت کے پجاریوں نے جب چاہا سپریم کورٹ کے فیصلے کو پاوٴں تلے روند ڈالا۔۔۔جبکہ سپریم کورٹ کے سود کے خلاف فیصلے پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق چند روز قبل اسٹیٹ بینک اور دیگر چار بینکوں کے اس غیر قانونی عمل پر پیر کے روز وفاقی وزیر مواصلات ،رکن قومی اسمبلی مفتی اسعد محمود نےقومی اسمبلی میں اپنے بیان میں کہا :”وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر کسی قسم کا ابھام قبول نہیں۔ان کو اس اپیل سے دستبردار ہونا چاہیے۔۔بینک انظامیہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو وضاحت چاہیے تو ہم ماہر معیشت دینے کیلیے تیار ہیں”۔۔۔۔
آخر میں مرکزی ترجمان عبید الرحمن قمر نے کہا کہ مسلمانان پاکستان کو چاہیے کہ اسٹیٹ بینک ،نیشنل بینک،حبیب بینک اور ایم سی بی بینک کا بالکل بائیکاٹ کریں اور جب تک یہ اپنی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹتے جب تک احتجاج جاری رکھیں گے…
[…] پاکستان کے 75برس مکمل ہونے کی خوشی میں حکومت نے خصوصی لوگو جاری کردیا […]
[…] ہم نے لیویز پر بھروسہ کیا اورانہوں نے بھتہ خوری شروع کی ،ہدایت الرحمن […]