مریم نواز نے ماڈل بازاروں بارے بڑا فیصلہ کر لیا،،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

0 89

مریم نواز نے ماڈل بازاروں بارے بڑا فیصلہ کر لیا،،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماڈل بازاروں سے فری ہوم ڈیلیوری کا آغاز کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین افضل کھوکھر نے ماڈل بازار منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ موبائل ایپ لانچ کرنے کی ہدایت کی جبکہ ماڈل مارکیٹوں کو گرین

 

پنجاب سولر ماڈل پر منتقل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ایک سال کے اندر ہر ضلع میں ماڈل منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ماڈل منڈیوں میں سبزیاں اور پھل مقررہ نرخ سے کم فروخت ہوں گے۔ انہوں نے فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بہترین پھل اور سبزیاں ماڈل مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماڈل مارکیٹوں میں وزن اور پیمائش کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل مارکیٹیں عام آدمی کے لیے ہیں، ہر حال میں اچھی چیزیں ملنی چاہئیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کی ترقی کے لیے 35 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.