ٹرمپ کا بڑا اعلان: بھارت اور کینیڈا سے تجارت معطل، چین سے معاہدہ طے پا گیا

0 94

ٹرمپ کا بڑا اعلان: بھارت اور کینیڈا سے تجارت معطل، چین سے معاہدہ طے پا گیا

وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے پر حال ہی میں دستخط ہوئے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک میں تجارتی جنگ ختم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

چین کی وزارتِ تجارت نے بھی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین نے فریم ورک کی تفصیلات پر اتفاق کر لیا ہے، جس کا مقصد عالمی مارکیٹ میں استحکام لانا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے دوسری مدتِ صدارت کے آغاز پر کئی ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کیے تھے۔ چین نے جوابی اقدامات کے تحت امریکی مصنوعات پر ٹیرف نافذ کیے تھے، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تجارتی کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

ادھر کینیڈا کے خلاف بھی امریکی صدر نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروس ٹیکس عائد کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کینیڈا سے تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی مصنوعات، کمپنیوں اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، خواہ اس کے لیے کسی بھی اتحادی سے تجارتی تعلقات ختم ہی کیوں نہ کرنے پڑیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.