کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کہاہے کہ حکومت بلوچستان جلد انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کرے گی

0 276

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کہاہے کہ حکومت بلوچستان جلد انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس میں بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور امکانات کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا جائے گا،یہاں گوادر بندرگاہ، معدنیات، ماہی گیری، لائیو اسٹاک، زراعت اور صنعت کاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ہم سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کرنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن قونصل جنرل مسٹر یوجین وولفارتھ (Mr, Eugen Wollfatth) سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کے روز یہاں ان سے ملاقات کی، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال بھی اس موقع پر موجود تھیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی کی بھی بہت زیادہ گنجائش موجودہے جس کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے، گوادر میں شپ یارڈ کے قیام کا منصوبہ بھی ابتدائی مراحل میں ہے، ہم ایسی تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کا آغاز چاہتے ہیں جن سے مقامی آبادی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے اوران کی شراکت داری بھی ہو، انہوں نے ٹیکنیکل ٹریننگ ،سکل ڈویلپمنٹ اور صحت کے شعبہ کے لئے جرمنی کی معاونت کی خواہش کا اظہار بھی کیا جرمن قونصل جنرل نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جرمنی کے سرمایہ کاروں اور حکومت بلوچستان کے ساتھ جوائنٹ وینچر میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے سرمایہ کاروں کو بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے گا، اور سکل ڈویلپمنٹ اور شعبہ صحت کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کی معاونت کی جائے گی جرمن قونصل جنرل نے بتایا کہ انہوں نے گوادر اور زیارت کا دورہ کیا ہے وہ بلوچستان کو سرمایہ کاری کے لئے انتہائی موزوں خطہ تصور کرتے ہیں اور سی پیک سے بھی بلوچستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.