ایف16 کے لئے امریکی سپورٹ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، فواد چوہدری

0 262

اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ایف16 کے لئے امریکی سپورٹ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، عمران خان کی شاندارپذیرائی پربھارت میں واویلامچ گیا اور بھونچال کی صورتحال ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد مزید اچھی خبریں آتی رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اپنے بیان م میں کہا ہے کہ ہمارے امریکا سے تعلقات پرانے ہیں، دفاعی تعاون پر تعلقات پھر سے بحال ہورہے ہیں، امریکا نے ایف16 کی اپ گریڈیشن کے لئے 125 ملین ڈالر رکھے ہیں، امریکاکی یہ سپورٹ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد مزید اچھی خبریں آتی رہیں گی، پاکستانی وزیراعظم کی شاندار پذیرائی پر بھارت میں واویلامچ گیا ہے، بھارتی لابی کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستانی لیڈرز کے دورے ناکام ہوں مگر اس بارپانسہ پلٹ گیا، بھارتی پریشان ہوگئے کہ ہوا کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا بھارت توہماری ہرکامیابی پرڈپریشن میں چلاجاتاہے، ہماراپیسہ، ہمارا خلاباز لیکن پھر بھی بھارت میں لوگوں کومسئلہ ہے، بھارت میں تواس وقت بھونچال کی صورتحال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چار سال سے بھارت کی ضد کی وجہ سیسارک اجلاس نہیں ہوسکا، ہم بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہوں، ہمیں تعلقات کی بہتری کے لئے تعاون چاہئے، بھارت کو پاکستان کی خطیمیں اہمیت ماننی چاہئے۔فواد چوہدری نے ہمسایہ ملک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا بھارت کواس فریم ورک سے باہر آنا چاہئے، ہم چاہتے ہیں بھارت پاکستان کی جغرافیائی اور سیاسی اہمیت سمجھے، ہماری خواہش نہیں کہ ہم بھارت سے لڑائیوں میں پڑے رہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.