مستقبل میں فردوس عاشق کی حیثیت ٹیشو پیپر جیسی ہوگی، پیپلزپارٹی

0 178

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی نوکری خطرے میں ہے،مستقبل میں فردوس عاشق کی حیثیت ٹیشو پیپر جیسی ہوگی،نوکری خطرے میں دیکھ کر بل بتوڑی بوکھلا گئی ہیں ۔ ایک بیان میں سعید غنی نے کہا فردوس عاشق کے خلاف کرپشن کیس ابھی ختم نہیں ہوئے ، فیاض چوہان اور فردوس بیگم میں بد زبانی کا مقابلہ ہو رہا ہے، فردوس بیگم کا اپنا خانداں ان کی وجہہ سے پشیماں ہے۔ دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں بجلی کے بل پر ماں باپ کا قتل خطرناک رجحان ہے، عمران خان نے عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے، فیصل آباد وقعہ ذمہ دار سلیکٹڈ سرکار ہے ، گالی گلوچ بریگیڈ سے کٹھ پتلی حکومت نہیں چلے گی ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کابینہ اجلاس صرف سیاسی انتقام تک ہو تو ملک کا کیا بنے گا ،خدا کی قدرت ہے کٹھ پتلی آمر بننے کی کوشش کر رہے ہیں، فردوس عاشق جیسی خانہ بدوشوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.