امریکا کوانٹرا افغان ڈائیلاگ کیلئے پاکستان کا تعاون درکار،زلمےخلیل زاد آج پہنچیں گے

0 126

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمی خلیل زاد انٹرا افغان ڈائیلاگ کیلئے تعاون مانگنے آج پاکستان پہنچیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کا یہ دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ امریکی نمائدہ خصوصی پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔
اسلام آباد سے زلمے خلیل زاد کابل روانہ ہونگے۔ پاکستانی اور افغان حکام سے ملاقاتیں کرکے وہ دوحہ میں طالبان سے بات چیت کرینگے۔
خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد انٹرا افغان مذاکرات کے سلسلے میں گزشتہ روز امریکا سے روانہ ہوئے تھے۔ ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر سمیت 5 ملکوں پر مشتمل ہے۔
امريکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نمائندہ خصوصی امن مذاکرات کی سہولت کاری کیلئے ناروے، پاکستان، قطر، افغانستان اور بلغرایہ جائیں گے۔
امریکی مندوب اپنے دورہ کے دوران افغانستان میں قیدیوں کے تبادلے کے معاملے کو آگے بڑھانے پر زور دیں گے جبکہ اسلام آباد میں انٹرا افغان مذاکرات میں پاکستانی تعاون پر بات کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.