کنگنا رناوت نے ایشوریا رائے کی جگہ لے لی

0 3

ممبئی (ویب ڈیسک)اداکارہ کنگنا رناوت نے ایشوریا رائے کی جگہ لے، یہ جگہ ان کے کسی اعزاز کی نہیں بلکہ فلم کے کردار کی ہے۔ تامل ناڈو کی آنجہانی سیاست دان جے للیتا کی زندگی پر فلم بنائے جارہی ہے اور اس میں سابق وزیراعلیٰ تامل ناڈو کا کردار کنگنا رناوت نبھا رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی زندگی میں جے للیتا نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ اگر ان کی

زندگی پر فلم بنے تو اس میں ایشوریا رائے ان کا کردار نبھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے 1999 میں سیمی گریوال کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔ انٹرویو کے دوران سیمی گریوال نے سوال کیا کہ آپ ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جو آپ پر بننے والی فلم میں آپ کا کردار نبھاسکے تو اس کے جواب میں انھوں نے اس وقت کی سپر ہٹ اداکارہ ایشوریا رائے کا نام لیا تھا۔

اس انٹرویو کو دو دہائیاں گزر جانے کے بعد کنگنا نے اعلان کیا وہ ’تھلائیوی‘ کے ساتھ جے للیتا کی زندگی کو بڑی اسکرین پر لائیں گی۔ رواں برس کے آغاز میں کنگنا نے اس فلم کا جھلکیاں بھی جاری کیں اور فلم کے ریلیز کا وقت اپریل کا بتایا، تاہم کورونا وائرس کے پیشِ نظر ابتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے فلم کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا، جبکہ اس کے ریلیز کا حتمی وقت ابھی تک نہیں بتایا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.