کورونا سے مزید 44 افراد چل بسے ،4119 مثبت کیسز رپورٹ، شرح آٹھ فیصد ہوگئی

0 9

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 44 افراد چل بسے ،4119 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر تقریباً 8 فی صد ہو گئی۔پاکستان کورونا مریضوں کے

حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 7 ہزار 20 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.