تمام ریاستی اداروں کا آئین ، وزیراعظم کا بڑا بیان

0 405

تمام ریاستی اداروں کا آئین ، وزیراعظم کا بڑا بیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام ریاستی اداروں کا آئین کے متعین کردہ دائرہ کار میں کام کرنا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ قومی اسمبلی میں میری تقریر کے دوران میری دلیل کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ جمہوری نظام کو ہموار اور م¶ثر طریقے سے چلانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے متعین دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس کو سمجھے بغیر ہم کہیں نہیں پہنچیں گے بلکہ ایک ہی دائرے میں گھوم رہے ہوں گے

 

۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کے اربوں روپے کے اسکینڈلز کا کسی نے سوموٹو ایکشن لیا؟ فسطائیت کا مقابلہ کریں گردن کٹ سکتی لیکن جھکے گی نہیں، حالات مشکل ضرور ہیں لیکن ہم مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، 2018کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے جھرلو الیکشن تھے، نااہل حکومت کو مسلط کردیا گیا، آرٹی ایس بند کردیا گیا، دیہاتوں میں نتائج پہلے آگئے اور شہروں میں کئی روز نتائج نہ آسکے، ایک لمبا سلسلہ ہے، 2018کی حکومت تاریخ کی بدترین دھاندلی کی پیداوار تھی، کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے، ساڑھے تین سالوں میں 20ہزار ارب سے زائد قرض لیے گئے، جی ڈی پی 5.8سے کم ہوکر منفی میں آگئی، لاکھوں لوگ بے روزگار اور لاکھوں بے گھر ہوگئے،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.