مسلم باغ،لیویزفورس کی کاروائی منشیات برآمد ملزم گرفتار

0 132

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ نے منشیات کے خلاف منظم کاروائیاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کئے جس کی تعمیل میں آج لیویز رسالدار عبدالمتین ،انچارج لیویز تھانہ نسائی ظفر اللہ نے خفیہ اطلاع پر لیویزنفری کے ہمراہ یونین کونسل نسائی کے گاؤں خواجہ عمران کے ساتھ کان دیرہ پر چھاپہ مارا اور دوران تلاشی ڈیڑھ کلو(1500gm) گرام چرس برآمد کرکے مکان مالک نور محمد ولد اختر محمد کو موقع پر گرفتار کرلیا۔
ضبط شدہ منشیات کو بر موقعہ وزن کرکے لیبارٹری سیمپل لینے کے بعد پارسل میں بند کرکے سیل بمہر کیا گیا اور ایف آی آر درج کردی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جاراللہ کاکڑ نے لیویز اہلکاران کے کاروائی کو سراہا اور منشیات فروشوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.