عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان کی کرکٹ میں انٹری
عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان کی کرکٹ میں انٹری
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے دونوں بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری، سابقہ اہلیہ نے جمائمہ نے تصاویر شیئر کردیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ، جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے دونوں بیٹوں سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کی تصاویر شیئر کیں۔ جمائمہ کی ان پوسٹ میں دونوں صاحبزادوں کو کرکٹ کِٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔جمائمہ کی طرف سے لگائی گئی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں سلیمان خان کو بلا اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس اسٹوری کے کیپشن پر جمائمہ نے اپنے بڑے بیٹے کو ‘مین آف دی میچ’ قرار دیا ہے۔دوسری پوسٹ پر جمائمہ چھوٹے بیٹے قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘اور یہ ہیں بہترین فاسٹ بولر۔’خیال رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ اس سے پہلے بھی دونوں صاحبزادوں کی کرکٹ کھیلنے کی تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔