احتجاج کیلئے جگہ اور اجازت دیں گے لیکن انتشار نہیں ہونے دینگے، مصدق ملک

0 91

عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا ہے کہ احتجاج کیلئے جگہ اور اجازت دیں گے لیکن انتشار نہیں ہونے دینگے۔
حکومت کی ایک بارپھرپاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش، مصدق ملک نے کہا کہ ہم کہتے ہیں بات کرو، برباد نہ کرو، بیٹھ کربات کرو، الجھاؤ سلجھاؤ میں فرق کرنا ہوگا ورنہ ملک برباد ہوجائےگا، حالیہ احتجاج پر بھی بات کرنےکا کہہ رہےہیں۔ احتجاج کے لیے جگہ اوراجازت دیں گے لیکن انتشار نہیں ہونے دینگے۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام پرمہنگائی کا بوجھ ہے جسے ختم کرنا ہے

، حکومت کی ترجیح روزگار دینا، مہنگائی ختم کرنا ہے۔ مہنگائی کی مجموعی شرح پچھلے سال 38 فیصد تھی۔ ہمیں جو کرنا پڑے گا عوام کو سہولت دیں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ عوام سب جانتے ہیں کس نے کیا کِیا؟ وزیراعظم ملک سے غربت ختم کرنا چاہتے ہیں، کپتان نے کہا اسٹیبلشمنٹ کا قبرتک پیچھا کریں گے لوگوں نے کہا ہاں کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ جلا دو گرا دو، یہ باتیں روز سنتے ہیں۔ ان کا مقصد بات کرنا نہیں ہے، ملک کو برباد کرنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ن لیگ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی کرارہی ہے۔ کبھی کسی نے مسئلے کا حل دیا؟ ہمیں ہٹانا ہے تو ہٹا دو لیکن قوم کے مستقبل کو برباد نہیں کرو۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ہم نے غریبوں کے لیے 6 سو ارب مختص کیے ہیں

آپ نے کیا کیا؟ مانتا ہوں کہ بجلی کا بحران ہے لیکن یہ کم ہوگا۔ عوام پرمہنگائی کا بوجھ ہے جسے کم کرنا ہے۔ کسی نہ کسی طرح اس مہنگائی کو ختم کرنا ہے۔ کپتان نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، چیلوں نےکہا ہونا چاہیے۔ پھرکپتان نے کہا کہ امریکہ سازش کررہا ہے فوج بچائے، اب وہ کہتے ہیں کہ فوج ہمیں برباد کررہی ہے امریکہ بچائے۔مصدق ملک  نے کہا کہ ہم دہشتگردی ختم کرنا چاہتے ہیں آپ کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔ آپریشن نہیں ہونے دیں گے تو بکیا بھتہ خوری ہونے دیں گے؟ ملک دشمن عناصر ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے جو کہا چیلوں نے اس پر لبیک کہا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.