اوستہ محمد  جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ

0 149

اوستہ محمد  جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی سازش کا حصہ تھے ،مودی کا انتخابی ایجنڈہ کشمیر بنے گا ہندوستان کے بعد بھی سلیکٹیڈ وزیراعظم نے مودی کی کمپئین کی ، عالمی سامراج امریکہ کی خوشنودی کی خاطر ہمارے حکمران ایمان وغیرت بیچ چکے ہیں ،مودی کو یاد رکھنی چاہیے کہ ملک پر برا وقت آیا تودہلی کے دروازے پر تلواروں کے نشانات پھر تازہ کردینگے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ریاست اور جمعیت کا موقف ایک ہی رہا ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت اور استصواب رائے کے علاوہ کوئی اور رائے ہو ہی نہیں سکتی عمران خان مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی سازش میں برابر کیشریک ہے اور یہ سب مسلمانوں کے خون سے تر امریکہ کے ہاتھوں فیصلہ کیا گیا حکمران امریکہ کے سامنے اپنی غیرت وحمیت بیچ چکے ہیں مگر جمعیت علما اسلام کشمیری عوام کے ساتھ ہے کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ مودی کے انتخابی میں جب یہ چیز شامل تھی کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان کا حصہ بنانا ہے پھر کس حیثیت سے سلیکٹیڈ وزیراعظم نے انکی انتخابی کمپئین کی انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سودا کرکے تقریریں جھاڑنے سے اب یہ مسئلہ ختم نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا بین الاقوامی حق ہے کہ وہ اپنی جہدو جہد جاری رکھے اور ہمیں انکی آئینی اخلاقی اور سیاسی طور پہ ساتھ دینی چائیے انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں حالات خراب ہے بھارت مظلوم کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے لیکن عالم اسلام خاموشی کا چادر اوڑھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ایک ایجنڈے کے تحت اس ملک پہ مسلط کیا گیا وہ ایجنڈا اسرائیل کو تسلیم کرنا قادیانی کو کھلی چوٹ دینا اور آئین سے اسلامی دفعات کا خاتمہ ہے مگر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جمعیت علما اسلام ایسی کسی کوشش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.