کوئٹہ مجلس قائمہ برائے محکمہ صحت عامہ وبہبود آبادی کا ایک اجلا س زیر صدارت چیئرپرسن ڈاکٹر ربابہ بلیدی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا
کوئٹہ مجلس قائمہ برائے محکمہ صحت عامہ وبہبود آبادی کا ایک اجلا س زیر صدارت چیئرپرسن ڈاکٹر ربابہ بلیدی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر مالیات ظہور بلیدی معز ز اراکین اسمبلی زبیدہ خیرخواہ ،محمد عارف محمد حسنی ،سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد ایگز یگٹیو ڈائر یکٹربلوچستان انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہویریل سائنسز کوئٹہ پر وفیسر ڈاکٹر غلام رسول ودیگر نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں بلوچستان اعصابی صحت کا مسعودہ قانون 2019ء پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا ۔اس مسو دہ قانون پر حتمی سفارشات مرتب کی گئی او ر اس بل کو اسمبلی کے ائندہ اجلاس میںپیش کی جائے گا اس بل کے تحت صوبے بھر میں اعصا بی اور ذ ہنی طور پر معذ ور افراد کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ذہنی امراض کے مسائل کو عوامی طور پر اجاگر کیا جائے گا۔امراض کی جانچ پڑتال کیلئے تشکیل شدہ کمیٹی ششماہی بنیادوں پر اجلا س منعقدکرے گی تاکہ ذہنی امراض افراد کے علاج و معالجے کیلئے تمام محکمہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی اعصابی امراض میں مبتلا افراد کی بحالی کیلئے صوبائی سطح پرہر ممکن مدد کو بھی یقینی بنائے گی ۔