نصیرآباد ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی کے زیراصدارت محرم الحرام کے حوالے سے علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوا
نصیرآباد ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی کے زیراصدارت محرم الحرام کے حوالے سے علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز غلام حسین بھنگر علی محمد ہانبھی تحصیلدار بہادر خان کھوسہ ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایس ایس پی عرفان بشیر اے ایس پی فہد حسین کھوسہ ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی سمیت علماء کرام و مشائخ ودیگر آفیسران شریک تھے اجلاس میں علماء کرام نے مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیرآبادظفرعلی ایم شہی نے علماء کرام کو یقینی دھا نی کرواتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ علماء کرام اورعوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی عوام کیلئے آب نوش کی فراہمی اورمجالس کے اوقات میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی یوم عاشورہ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے پولیس ،ایف سی اوربلوچستان کانسٹیبلری کے جوان اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے مرکزی جلوس کی گزارگاہوں پرسی سی ٹی وی کیمرے تنصیب کئے جائیں گے قانون نافذ کرنے والے ادارے بہتراندازمیں لوگوں کو سکیورٹی فراہمی کے ساتھ ساتھ یوم عاشورہ کے دن تمام روٹس کو کلیئر کرنے کے بعد ماتمی جلوس برآمدہونگے اس میں کسی قسم کی کوتاہی یالاپراہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی علماء کرام بھی بھائی چارے اخوت کے درس کے پرچارکیلئے اپنا کرداراداکریںاس مہینہ حضرت امام حسین اوران کے رفقاء نے بیش بہا قربانیاںدی جو رہتی دنیا تک یادرکھی جائیں گے محرم الحرام نے ہمیشہ قربانی اخوت کا درس دیا ہے اسی لئے ہمیں اس ماہ مبارک میں رواداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا لائوڈ اسپیکر پر مکمل پابندی عائدہوگی جذباتی اوراشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کیا جبکہ دسویں محرم الحرام کومحکمہ صحت کی ٹیمیں ماتمی جلوسوں کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گی۔