لسبیلہ ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان کے زیر صدارت سوک سینٹر حب میں محرم الحرام کی سیکیورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
لسبیلہ ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان کے زیر صدارت سوک سینٹر حب میں محرم الحرام کی سیکیورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں علمائے کرام ذاکرین ضلعی پولیس افسران کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان نے کہا کہ لسبیلہ امن کا گہوارہ ہے اور محرم الحرام کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام امن وامان کو برقرار رکھنے اور بھائی چارے کوفروغ دینے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں تمام سرکاری محکمے گزشتہ سال کی طرح ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے میں معاونت کرینگے ،ایس ایس پی نے کہا کہ ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے اور سب نے ان ایام کے دوران اپنے اردگرد پر نظر رکھنا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ تمام مجالس مقررہ اوقات پر ختم ہونی چاہیے کسی قسم کا ایشو ہو تو ضلعی انتظامیہ کو مطلع کیا جائے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگزاجازت نہیں ہوگی،ہرقسم کے اشتعال انگیز لٹریچر تقاریربیانات پر پابندی ہوگی،مجالس میں ان ذاکرین کو مدعو کیا جائے جوصلح امن ور بھائی چارے کو درس دیں ،لائوڈ اسپیکر کے لئے استعمال پرپابندی ہوگی،اس موقع پرتمام علمائے کرام نے ایس ایس پی کو یقین دہانی کراء کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں حسب روایت مثالی امن وامان اور بھائی چار ے فضاء کو برقرار رکھاجائیگا،اجلاس میں یوم عاشور کے جلوس کی گزرگاہوں اور روٹس کی کلیئرنس کے علاوہ ایمرجنسی کے ر ایدھی ایمبولنس کو الرٹ رکھنے سمیت اہم فیصلے علمائے کرام کی مشاورت سے کئے گئے۔