کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ پانی قدرت کے نعمتوں میں سے سب سے انمول نعمت ہے اس کی ہر حالت میں قدر کرنی چاہیے اور پانی کے استعمال میں کسی بھی طرح اسراف نہیں کرنا چاہیے۔ پشتونخوامیپ کے دور حکومت کے عوامی اسکیمات سے آج بھی اجتاعی طورپر عوام استفادہ حاصل کررہے ہیں کیونکہ یہ تمام اسکیمات عوام کی فلاح وبہبوداور عوام کو درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پائے تکیل تک پہنچائیں گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد خیر روڈ پشتون درہ میں پارٹی کی سابق ایم پی اے محترمہ معصومہ حیات کے فنڈز سے مکمل ہونیوالے نئے واٹر سپلائی اسکیم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ضلع کوئٹہ کے معاون سیکرٹری عبدالرزاق خان بڑیچ،محکمہ واسا کے انجینئر رمضان خان اچکزئی ،پارٹی کے علاقائی سیکرٹری ظہور افغان ،سابق ناظم حبیب اللہ بڑیچ و دیگر نے خطاب کیا۔ اجتماع میں حاجی شائستہ خان بڑیچ، شمس اللہ خلجی ، چیئرمین سلام ، واسا کے سپروائزر محمد کرم موجود جبکہ پارٹی کے دیگرعلاقائی رہنمائوں وکارکنوں اور عوام نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ نے بجا ء طور پر اپنے عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات کیئے اور ان اسکیمات کی پائے تکمیل کے بدولت آج تمام عوام اجتماعی طور پر ان سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں پانی کی شدید قلت اور طویل آبادی کے باعث شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی میں سخت مشکلات کا سامنا تھا پارٹی نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں کوئٹہ شہر کے مختلف پہاڑی علاقوں میں ڈیمز کی تعمیر کو یقینی بنایا اور کوئٹہ کو پانی کی فراہمی کیلئے مانگی ڈیم کا منصوبہ شروع کیا جس سے کوئٹہ کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں اب بھی بدقسمتی سے پانی کی شدید قلت ہے مانگی ڈیم کے منصوبے کی تکمیل اور کوئٹہ تک پانی کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنائی جائے اور صوبائی حکومت اورمتعلقہ محکمے اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوںپر اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حلقہ پی بی27اور سابقہ حلقہ پی بی2کوئٹہ سے پارٹی کے منتخب رکن نہ ہونے کے باوجود پارٹی نے ساڑھے چار سال میں اپنے خواتین اراکین اسمبلی کے فنڈز سے حلقے میں ترقیاتی اسکیمات کو پائے تکمیل تک پہنچایا ، واٹر سپلائی اسکیمیات ، بجلی کے کھمبوں ، ٹرانسفارمرز ، اسٹریٹ لائٹس ، ٹف ٹائل ، سڑکوں گلیوں ونالیوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مریضوں میں میڈیکل فنڈز ، سپورٹس کلبوں اور کھلاڑیوں میں سپورٹس فنڈز وسامان کی تقسیم، مستحق طلباء وطالبات میں اسکالر شپ کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ، گیس کے نئے پائپ لائن کے کنکشنز اور پرانے پائپ لائنوں کی تبدیلی کی گئی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر اقدامات کیئے گئے ہیں۔ اسی طرح علاقائی یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کے منتخب کونسلروں نے بھی کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذریعے اپنے خدمات سرانجام دیئے ۔