سینیٹر ثمینہ علی حسن زہری اوتھل کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ پر پہنچ گئی

0 214

اوتھل(حنیف چنہ)سینیٹر ثمینہ علی حسن زہری اوتھل کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ پر پہنچ گئی،ہزاروں متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔تفصیلات کیمطابق سینیٹر ثمینہ علی حسن زہری اوتھل میں سیلاب سے متاثر ہونیوالے علاقوں کے دورہ پر پہنچ گئی سیلاب سے متاثرہ علاقہ کلمتی گوٹھ میل وسائی سمیت دیگر کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ خواتین سے ملاقاتیں کیں ،کلمتی گوٹھ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کے افراد میں 2 ہزار راشن بیگ،3 سو ٹینٹ تقسیم کیئے،اس موقع پر سینیٹر ثمینہ علی حسن زہری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب نے لسبیلہ بھر میں تباہی مچا دی ہے ہزاروں افراد بے

 

گھر ہوئے اور انکے مال مویشی ہلاک ہوئے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں سیلاب سے لسبیلہ میں اربوں کے نقصانات ہوئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ متاثرین کو کچھ ریلیف فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی طرف سے بھر پور کوشش کررہی ہیں کہ متاثرین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کی جاسکے،ہم لسبیلہ میں کچھ دنوں سے ریلیف آپریشن میں کام کررہے ہیں اور ہزاروں افراد کو راشن و ٹینٹ فراہم کیا ہے اس موقع پر کلمتی گوٹھ کی معزز شخصیت پیر

 

بخش کلمتی نے انہیں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر HBL کے سفر خان کلمتی،کیشیئر اکبر شیخ ودیگر بھی موجود تھے جبکہ اس پہلے بھی سینیٹر ثمینہ علی حسن زہری نے چھ ہزار راشن بیگ ضلعی انتظامیہ کو سیلاب متاثرین کے حوالے کیا گیا جو انتظامیہ نے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیئے جبکہ عوامی حلقوں نے بھی سینیٹر ثمینہ علی حسن زہری کو خراج تحسین پیش کیا.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.