انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر جے یو آئی ف کو نوٹس جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کو نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر جمعیت علمائے اسلام کونوٹس جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو کل صبح طلب کرلیا۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جمیعت علمائے اسلام پاکستان نے تاحال انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے نہ سرٹیفیکیٹ جمع کروائے ہیں، الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو کل صبح دس بجے طلب کرلیا۔