برق گرتی ہے تو بیچارے غریبوں پر
مجھے چند روز سے روزانہ حب چوکی سے کراچی جانے کا اتفاق ہوا ہے کراچی میں مختلف جگہوں پر جانے کے لئے میں نے ریڈ بس سے سفر کیا ہے مختلف روٹس یوسف گوٹھ سے ٹاور صدر نمائش گلستان جوہر موسمیات کورنگی لسبیلہ غرض کہ کراچی کے کئی علاقوں میں جانے کا اتفاق ہوا اس آرام دہ سفر کے دوران بس میں تو یہی دعا مانگتا رہا یا اللہ یہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لئے باعزت باوقار اور انتہائی آرام دہ محفوظ سفر کا یہ ذریعہ ہمیشہ قائم رہے اس طرح سروس کی دستیابی اس دور میں ہم جیسوں کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے یا اللّہ یہ سروس جاری رہے اور اس میں بہتری آئے اور گورنمنٹ کو چاہیے کہ سروس میں مزید بہتری لائے جیسے کہ بسوں کے روٹ ٹائم ٹیبل عملے کی اخلاقی تربیت بسوں کے اوقات کار اور روٹ کے بارے میں معلومات عام شہری کے علم ہو تاکہ وہ آسانی کے ساتھ مطلوبہ جگہ پر پہنچ کر اس آرام دے سفر سے مستفید ہو سکیں
اسی طرح پھر ایک روز میں نے مختلف اوقات میں انہی روٹس پر جانے کےلئے میں نے پورا دن بائیکیا کا استعمال کیا بائیکیا پر سواری کے دوران صحافتی رگ کی بدولت بائیکیا چلانے والوں سے جب حال احوال کیا ان سے ان کے کاروبار مسئلے مسائل پر بات چیت کی تو کئی تکلیف دے باتیں سامنے آئی ہیں ان میں سے کئی ایک نے بتایا کہ وہ ملازمت کرتے ہیں لیکن اس کمر توڑ مہنگائی میں ایک ملازمت سے کام نہیں چلتا ہے مجبوراً دو تین جگہوں پر کام کرنا پڑتا ہے جب میں نے پوچھا کہ آپ لوگوں کو یہاں پر کیا مسائل درپیش ہیں تو تقریباً سب ہی نے یہی بتایا کہ مہنگائی روزگاری بد امنی جیسے مسائل سے وہ لوگ دوچار ہیں اس کے علاوہ انھوں نے بتایا کہ ہم بائیکیا والوں کو جو سب سے زیادہ تکلیف ہے وہ کراچی پولیس خاص کر ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بقول ان بائیکیا والو کے ان پولیس والوں نے ان کا جینا اجیرن کر دیا ہے چونکہ میں پورا دن مختلف روٹس پر ان بائیکیا والو کے ساتھ رہ کر پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کے کرتوتوں کا قریب سے جائزہ لیا یہاں تک بعض اہلکاروں کے ساتھ اس طرح کی زیادتیوں پر
بحث و مباحثہ بھی ہوا تاہم یہ دیکھ کر میں حیران اور پریشان ہوگیا کیونکہ میں نے دیکھا کہ لٹنے اور لوٹنے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق اندرون سندھ سے ہے یعنی
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں
غریب بائیکیا والو سمیت چھوٹی گاڑیوں خاص کر اندرون سندھ بلوچستان ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے چھوٹی گاڑیوں والے ان ظالموں کے زیر عتاب رہتے ہیں میں نے تمام دن یہ دیکھنے کی کوشش کی کہیں کوئی پولیس ٹریفک والے اہلکار کسی ریو یا لینڈ کروزر پراڈو جیسے کسی قیمتی گاڑی والے کو کو روکیں کہیں نظر نہیں آئے جس پر ایک سوال تو بنتا ہے کیا یہ بڑی گاڑیوں والے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور نتاشا اور ان جیسے افراد بائیکیا یا چھوٹی گاڑیاں چلاتے جواب ہوگا ہرگز نہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے زیادہ تر مرتکب بڑی گاڑیوں والے پائے گئے لیکن یہاں پر برق گرتی ہے تو بیچارے بائیکیا یا چھوٹی گاڑی والوں پر اور عجیب بات یہ ہے کہ
غریبوں کے نشیمن پہ بجلیاں گرانے والے بھی زیادہ تر اہلکار اندرون سندھ سے ہیں واضح رہے کہ اندرون سندھ یا بلوچستان سے لوگ بڑے پیمانے پر صرف اس وجہ اپنی گاڑیوں پر کراچی نہیں آتے ہیں کیونکہ ہر چوک چوراہے سگنل پر پولیس والے خواہ مخواہ تنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے اپنی گاڑیوں کے ہوتے ہوئے بھی لوگ مجبوراً کراچی میں بسوں اور ٹیکسیوں پر دھکے کھانے پر مجبور رہتے ہیں واضح رہے آج کل کے حالات میں باہر سے کراچی آنے والوں میں زیادہ تر لوگ علاج ومعالجہ یا پھر کاروبار کے سلسلے میں آتے ہیں باقی گھومنے پھرنے سیر سپاٹے کا دور گزر گیا ہے اب صرف مجبوری ہی لوگوں کو کراچی لے آتی ہے مجبور لوگوں کے ساتھ کراچی پولیس خاص کر ٹریفک پولیس کا یہ رؤیہ بہت ہی افسوسناک عمل ہے پریشانی کی بات تو یہ ہے اس طرح کی حرکتیں زیادہ تر اندرون سندھ سے آنے والے اہلکار ہی کرتے ہیں
وہ مجبور لوگوں کی بد دعاؤں کے ساتھ ہم سب کے لیے بد نامی کے باعث بھی بن رہے ہیں میں نہیں سمجھتا ہوں کہ پولیس میں موجود ان کالی بھیڑوں کے کرتوتوں سے پولیس کے اعلیٰ حکام بے خبر ہیں اور اگر واقعی بے خبر ہیں تو پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی تجارتی تعلیمی اقتصادی کاروباری مرکز دنیا کے چھٹے انتہائی اہمیت کے حامل بڑا شہر کراچی ہے اگر کراچی میں رہنے والوں یا کراچی میں آنے والوں کے مسائل اور تکالیف سے نا واقف انجان ہیں تو پھر میں نہیں سمجھتا ہوں کہ ان کو اہم اعلیٰ عہدوں پر رہنے کا حق نہیں ہے
ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام خود چھوٹی گاڑیوں یا موٹر سائیکل پر بیٹھ کر بائیکیا لکھے ہیلمٹ پہن کر شہر میں نکل کر اپنے اہلکاروں کے کرتوت دیکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا کارروائی کرنا ہے میں یہ نہیں کہتا ہوں کہ اندرون سندھ سے آئے ہوئے تمام پولیس اہلکار خراب ہیں یا تمام کراچی پولیس والے ایک جیسے ہیں بلکل بھی نہیں البتہ اس وقت پولیس اور ٹریفک پولیس میں کالی بھیڑوں کی اکثریت معلوم ہوتی ہے جبکہ عام پبلک میں یہ تاثر عام ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار میں پولیس کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں لہذا اس بدنامی کے دھبے کو مٹانے کے لئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہر حال میں ایکشن لینا چاہیے