کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان ،

1 203

کوئٹہ  عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان ، مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین ، صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑ ، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید ناصر ، صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ عمر فاروق کاسی نے مذمتی بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما ء ممتاز عالم دین مولانا محمد حنیف کی بم دھماکے میں شہید ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن شہر میں اس طرح کی اندوہناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے عوامی نیشنل پارٹی عرصہ دراز سے دہشت گرد دانہ واقعات کاسامنا کرہی ہے لہذا ہمیں سب سے بڑھ کر اس کرب دکھ درد کا احساس ہے دہشت گردی انتہا پسندی کے خلاف ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولدڑز نے نیشنل ایکشن پلان مرتب کیں اس پر اسکے اصل روح اور تمام نکات پر عمل درآمد نہ ہونے سے اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جو سوالیہ نشان ہے عوامی نیشنل پارٹی جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہے دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما ممتاز عالم دین مولانا محمد حنیف کی شہادت کے واقعہ کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے اعلان کردہ شٹر ڈائون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و ریٹائرڈ سنیٹر عثمان خان کاکڑ اور اسکے ساتھیوں پر گزشتہ رات کو ہونے والی حملے کی شدید […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.