وزیراعظم کی وطن واپسی کے دوران طیارے میں فنی خرابی، واپس نیویارک لینڈ کرگیا
نیویارک وزیراعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کے باعث ساڑھے 5 گھنٹے کی پرواز کے بعد ٹورنٹو سے واپس نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا،وزیراعظم عمران خان کے طیارے کا الیکٹرک نظام مکمل طور پر فیل ہوگیا ہے ، رات قیام کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکا سے وطن واپس آرہے تھے کہ ان کے طیارے میں فنی خرابی پیش، اڑان بھرنے کے بعد طیارے کا الیکٹرک نظام مکمل طورپرفیل ہو گیا جس کے باعث طیارے کو واپس نیویارک میں اتار لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماں کے ہمراہ نیویارک سے وطن واپس آرہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نیویارک سے وطن واپس آرہے تھے کہ ٹورنٹو کے قریب طیارے میں معمولی تکنیکی خرابی پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی پیش آنے کے بعد کسی قسم کا رسک لیے بغیر طیارے کو دوبارہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ کی جانب موڑ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث طیارے کی لینڈنگ بھی مشکل سے کی گئی ہے۔طیارے کی خرابی دور نہ کی جا سکی جس کے باعث وزیراعظم عمران خان واپس روزویلٹ ہوٹل پہنچ گئے، طیارے کی تکنیکی خرابی دورکرنے کے بعد وزیراعظم امریکا سے واپس روانہ ہونگے ۔