ایران نے جوہری پروگرام کی سرخ لکیریںعبورکرلیں،اسرائیلی وزیراعظم

1 228

ایران نے جوہری پروگرام کی سرخ لکیریںعبورکرلیں،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام میں تمام سرخ لکیریںعبور کرلی ہیں۔انھوں نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں بینیٹ نے کہا کہ ایران نے مشرقِ اوسط میںجوہری چھتری

تلے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔اس کی جوہری سرگرمیوں کوروکنے کے لیے مزید ٹھوس اورمربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔لیکن انھوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف اپنے طور پرکارروائی کے امکانات کا بھی اشارہ دیا ہے۔ صہیونی ریاست کے لیڈر ماضی میں بھی ایران کے خلاف کارروائی کی بار بار دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔بینیٹ کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔اس نے ہماری رواداری بھی متاثر کی ہے

You might also like
1 Comment
  1. […] ایران سچ میں جوہری ہتھیار تیار کررہا ہے؟جانے کیلئے لنک پر کلک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.