ناراض ارکان کے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے رابطے
ناراض ارکان کے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے رابطے
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے رابطے شروع کر دیے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے بعض ارکان نے دوستوں اور بعض نے ٹیلی فون پر وزیر اعلیٰ سے رابطے کیے ہیں اور کہا کہ انھیں وزیراعلی جام کمال سے کوئی اختلاف نہیں ہے البتہ صوبائی کابینہ میں شامل بعض اتحادی وزراءسے
کچھ تحفظات ہیں انہوں نے وزیر اعلی سے درخواست کی کہ وہ بطور چیف ایگزیکٹو ان کے تحفظات دور کرائیں ان ارکان نے یقین دلایا کہ وہ کسی بھی صورت پی ڈی ایم (اپوزیشن) کی تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی اپنی جماعت کی حکومت کے خلاف جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ان ارکان کو یقین دلایا کہ آپس کے تحفظات مل بیٹھ کر حل کر لئے جائیں گے
اور بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام ارکان پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے اپوزیشن کی جانب سے ان میں دراڑیں ڈالنے کی سازشوں کو ناکام بنا دینگے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں پارٹی کے تمام ارکان پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ صوبے کی اپنی اس جماعت کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش ناکام بناتے ہوئے اپنی تمام ثوجہ عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر مرکوز کریں گے تاکہ آ ئند ہ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی مزید زیادہ نشستیں حاصل کر سکے
[…] ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حب میں بم دھماکے میں مقامی صحافی شاہد زہری کے جابحق […]
[…] ویب ڈیسک)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کبھی کسی کو […]