اس کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے،بلاول بھٹو

1 169

لاڑکانہ(رپورٹ: بادل ملاح) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کی جانب سے بتائے گئے عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں، اگر پاکستان پیپلزپارٹی یہ دعوی کرتی ہے کہ وہ روزگار دیتی ہے تو یہ محض دعوی نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی سات آمد کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس کا پبلک سروس کمیشن بند کرکے صوبے کے نوجوانوں پر روزگار کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے آمروں کے خلاف جدوجہد کی تھی، ایسے ہی اس کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جدوجہد کریں گے، کل مہنگائی کے خلاف احتجاج میں عوامی شرکت ثابت کرے گی کہ قوم پی پی پی کے ساتھ ہے، اس موقعے پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو، ناصرشاہ، سردار شاہ، ضیا عباس شاہ، گھنور خان اسران، نصیبہ چنہ، اعجاز لغاری، خیر محمد شیخ، جاوید نایاب لغاری ودیگر شریک تھے انور لہر، عمران جتوئی، وقار بھٹو، سرفراز کھوکھر، آفتاب بھٹو، کامران احمد اوڈھانو، شیر محمد لغاری، ماجد بروہی، سردار محمد نواز شیخ سیمی فرحت سومرو، ریشماں جلبانی، اصغر علی کچھی، عبدالباری عباسی، علی گوہر سانگی، مٹھل سومرو، عبدالفتاح بھٹو، محمد علی بھٹو، مسرور راجپر، محمد صفر بلوچ، مکٹو خان چانڈیو، خمیسو خان بروہی، نصیبہ بھٹو، سعید چانڈیو، منیر احمد ملگانی، محمد جوڑیل چانڈیو، اعجاز چانڈیو، علی رضا بروہی ودیگر بھی اجلاس میں موجود تھے. آخر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی یونین کونسل 07 محلہ شاہو بوراہو میں یوسی کے سیکریٹری اطلاعات اختر بروہی کی رہائش گاہ آمد ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوسی صدر محمد مٹھل چانڈیو اور جنرل سیکریٹری قاسم بلوچ کی میزبانی میں ہونے والے کارکنان و عہدیداران کے اجلاس کی سربراہی کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مختارکار علی چانڈیو سے ان کی اہلیہ، مختار علی جلبانی سے ان کی والدہ اور غلام حسین لغاری سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے احمد علی چانڈیو سے ان کی والدہ اور وحید علی میرانی سے ان کے والد بخشل میرانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا.

You might also like
1 Comment
  1. […] کم ہوتی آمدنی ، بڑھتی مہنگائی کو روکنے کےلئے عمران خان عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں‘ بلاول بھٹو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.