اپنے حلقے کے عوام کو مصیبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے،نور محمد دمڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءرکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میرعبدالقدوس بزنجو کابلامقابلہ بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ منتخب ہونا جمہوریت کا حسن اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے نیک شگون ثابت ہوگا بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں نے میر عبدالقدوس بزنجو کے مقابلے میں کسی جماعت نے اپنے جماعت کی طرف سے نامزدگی نہ کرکے تمام سیاسی جماعتوں نے بہترین فیصلہ کیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل کے بعد ضلع ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کرنے کےلئے صوبائی حکومت وفاق کے تعاون سے خصوصی پیکج کی منظوری کےلئے اقدامات اٹھائے گے میرعبدالقدوس بزنجو کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں قدوس بزنجو ایک منجھے ہوئے نوجوان سنیئر پارلیمٹرین اور سیاستدان ہے وہ ایک نئے جزبے اور ولولے سے بلوچستان کے احساس محرومیوں کا خاتمہ کرکے بلوچستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت تمام شعبوں کی ترقی کےلئے ہنگامی بنیادوں پر انقلابی اقدامات اٹھائے گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 7 اکتوبر میں ضلع ہرنائی میں شدید زلزلے کے جھٹکے سے ہرنائی میں بہت بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے متاثرین کے نقصانات کاازلہ کرنے کےلئے نئے قائدایوان وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو صوبائی حکومت کابینہ کی تشکیل کے پوراََ بعد زلزلہ متاثرین کی بحالی خصوصاََ زلزلہ متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے کےلئے صوبائی حکو،ت وفاقی حکومت کی تعاون سے خصوصی پیکج کااعلان کرکے زلزلے میں جان بحق ، زخمیوں اور زلزلے میں مہندم شدہ مکانات کی دوبارہ تعمیر کرنے کےلئے خصوصی پیکج کااعلان کرینگے سابق صوبائی وزیر نے کہاکہ بعض سیاسی جماعتیں زلزلہ متاثرین کے حوالے منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں زلزلہ متاثرین کی بحالی اور انکے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنا اولین ترجیحی ہے ضلع ہرنائی ہمارا حلقہ انتخاب کاحصہ ہے اور اپنے حلقے کے عوام کو میصبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان میں نئے قائدایوان کاانتخاب بلامقابلہ منتخب ہوا بی اے پی اپنے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر میر عبدالقدوس بزنجوکی قیادت میں بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرینگے انہوں نے کہاکہ میر عبدالقدوس بزنجو کا بلامقابلہ منتخب ہونے پر دل کے گہرائیوںسے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ وہ اپنے تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لائیںگے۔