لیویز فورس خضدار نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوۓ بین الصوباٸی اسمگلرز کے خلاف مٶثر کارواٸی کرتے ہوۓ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

0 206

ڈپٹی کمشنر خضدار کے احکامات کی روشنی میں لیویز فورس خضدار نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوۓ بین الصوباٸی اسمگلرز کے خلاف مٶثر کارواٸی کرتے ہوۓ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
زاوہ چیک پوسٹ نے 23 کلوگرام چرس پکڑ کر دو بین الصوباٸی اسمگلرز گرفتار کرلیے
ترجمان لیویز فورس خضدار
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیراحمد بڑیچ کے احکامات پر لیویز فورس خضدار کا منشیات جیسے لعنت کے خلاف مٶثر کارواٸی جاری
آج مورخہ 28 اکتوبر 2021 کو ناٸب تحصیلدار باغبانہ حبیب گچکی رسالدار علی احمد باجوٸی کی سربراٸی میں دفعدار عبدالواحد ،کانسٹیبل عبدالغنی سکندر علی و دیگر عملہ نے زاوہ چیک پوسٹ پر انڈس کرولا نمبر FDX-2930 کو مشکوک پاکر روکا اور چیکنگ کی دوران چیکنگ گاڈی سے 23 کلو گرام اعلٰی کوالٹی کے چرس برآمد کرکے دو ملزمان بہرام خان ولد علی خان اور علی شاہ ولد مہربان ساکنان بوستان چمن کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا
ڈپٹی کمشنر خضدار کے حکم کے مطابق لیویز فورس خضدار نے یہ تہیہ کر رکھا ہیکہ کہ وہ منشیات کی ناسور کو ختم کرینگے
منشیات کی لعنت ہمارے نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں لیویز فورس خضدار کسی بھی صورت اس لعنت میں ملوث افراد کو آسانی سے گزرنے نہیں دیگی
منشیات سے پاک معاشرہ ہی ہمارا مقصد ہیں
ترجمان لیویز فورس خضدار

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.