کوئٹہ میں اسلحہ کی نمود و نمائش اور سرعام لیکر پھرنے پر پابندی ہے ،غلام اظفر مہیسر
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں اسلحہ کی نمود و نمائش اور سرعام لیکر پھرنے پر پابندی ہے سیشن کورٹ کے سامنے گزشتہ روز فائرنگ کے واقعہ میں چھوٹا اسلحہ استعمال کیا گیا اور وہ بھی گاڑی میں چھپایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے مختلف حوالوں سے مزید اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور سیکورٹی کے انتظامات کا ازسرنو جائزہ
لیتے ہوئے ان کو مزید بہتر بنا رہے ہیں شہر میں جرائم پیشہ عناصر اسلحہ کی نمائش اور سرعام لیکر چلنے پر پابندی ہے اور پولیس نے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی روشنی میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے منشیات فروشوں ¾ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے ان اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لئے ہمیں عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پولیس اور عوام ملکر کر ہی جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کو ممکن بنا سکتے ہیں عوام پر پولیس کی اعتماد کو بحال کرتے ہوئے اس کی بہتری کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں ۔