اراکین بلوچستان اسمبلی اور اہلخانہ کو تاحیات بلیو پاسپورٹ جاری کرنیکی قرارداد منظور
بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری شہنا ز عمرانی کی جانب سے صوبائی وزیر صادق عمرانی نے قرارداد پیش کی جس میں صوبائی حکومت سے سفارش کی گئی کہ ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار کی عوام کو ان کے زمینوں کے مالکان حقوق دیئے جائیں ،پارلیمانی سیکرٹی ہادیہ نواز کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے رجوع کریں کہ اراکین بلوچستان اسمبلی اور ان کے فیملی کو تاحیات بلیو آفیشل پاسپورٹ کے اجرا کو یقینی بنائیں پارلیمانی سیکرٹری عبدالمجید بادینی کی جانب سے قراردادی میں ضلع جعفر آباد میں ایس بی کے یونیورسٹی کے ایک سب کیمپس قائم کی جائے تاکہ جعفر آباد اور ملحقہ علاقوں کے خواتین کے لیے معیاری تعلیم کے مواقع میسر آسکیں تینوں قراردادیں کو منظور کیا گیا جبکہ نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ کی جانب سے توجہ دلاو نوٹس ان کی عدم موجودگی پر اگلے اجلاس کے لیے موخر کیا گیا بلوچستان اسمبلی اجلاس میں ایوان میں آئینی قرار داد زیر آرٹیکل 144پیش کیا گیا آئینی قرار داد صوبائی وزیر محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین 1973کے آرٹیکل 144کے تحت پارلیمنٹ کو یہ اختیار تفویض کیا گیا ہے کہ وہ ثالثی کی بابت قانون ساز ی کریں جو صوبے میں نافذ العمل ہو ایوان نے قرارداد منظور کرلی بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے شہناز عمرانی کی جانب سے قرار داد پیش کی جس میں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللہ یار کے عوام جن زمینوں پر عرصہ دراز سے آباد ہے انہیں طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود ان زمینوں کے مالکانہ حقوق نہیں دیئے گئے جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات درپیش ہے اس بابت 3فروری 2009کو بلوچستان اسمبلی سے ایک قرارداد بھی منظور ہوئی تھی لیکن پندرہ سال طویل دورانیہ گزرنے کے باوجود ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار کے عوام کو ان کے بابت کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے لہذا یہ ایوان ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار کے عوام کے جائز مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں ان کے زمینوں کے مالکانہ حقوق کے دینے کے بابت فوری اقدامات اٹھائے ایوان نے قرار داد منظور کرلی اسی طرح ہادیہ نواز پارلیمانی سیکرٹری نے قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان اراکین اسمبلی کے اہل خانہ کو بلیو پاسپورٹ اجرا کی جائے اراکین اسمبلی کو ان کے مدت عہدے تک بلیو پاسپورٹ جاری کیا جائے اراکین اسمبلی کے فیملی کو بھی اس سہولت سے یکسر محروم رکھا گیا اراکین اسمبلی کو بیرون ملک سفر کے دوران اپنے اہل خانہ کو ہمراہ ساتھ لے جانے کے دشوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کو بلیو پاسپورٹ کی سہولت تاحیات ملی ہے صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے رجوع کریں کہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان اور ان کے فیملی کو تاحیات بلیو آفیشل پاسپورٹ کے اجرا کو یقینی بنائیں ایوان نے اراکین اسمبلی اور ان کے فیملی کو بلیو پاسپورٹ کی اجرا کے قرارداد کو منظور کرلیا پارلیمانی سیکرٹری عبدالمجید بادینی نے جعفر آباد میں سردار بہادر خان یونیورسٹی کے سب کیمپس قائم کرنے کے حوالے سے قرار داد پیش کی قرارداد میں موقف اختیار کیا کہ جعفر آباد کے 300طالبات ایس بی کے یونیورسٹی کوئٹہ میں زیر تعلیم ہے جن کو لاجسٹک اور مالی مشکلات کا سامنا ہے جعفر آباد میں ویمن یونیورسٹی کے کیمپس کی قیام سے علاقے کے خواتین کو اعلی تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی ایوان نے جعفر آباد میں سردار بہاد ر خان یونیورسٹی کے سب کیمپس کی قرار داد منظور کرلی جب کہ نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی جانب سے توجہ دلاو نوٹس ان کے عدم موجودگی پر موخر کردی جس پر اسپیکر نے گورنر بلوچستان کا حکم نامہ پڑھ کر اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا